16-06-2017

پشاورہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کےلئے دائر درخواست پر دوبارہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ متعلقہ فریقین کی جانب سے ابھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر فاضل عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔