10-04-2018

فاٹا ٹربیونل نے کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں سزاپانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے دائر اپیل پر سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 31مئی تک ملتوی کر دی  ہیں۔

فاٹا ٹریبونل کے چئیر مین سنگ مرجان،ممبران حسین زادہ اور عاطف نذیر پرمشتمل سہ رکنی بنچ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت فاٹا ٹربیونل کو بتایاگیاکہ سرکاری وکیل مصروفیت کی بناءپرآج ٹربیونل میں پیش نہیں ہوسکتے لہذاسماعت اگلی پیشی تک ملتوی کی جائے۔