13-04-2018

کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کے دو تمغے حاصل کرنے کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حکام کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر فیڈریشن کے عہدیدار، سماجی کارکن اور شائقین کثیر تعداد کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کریں گے۔ قومی ویٹ لفٹرز طلحہ طالب نے 62 کلوگرام میں اور محمد نوح دستگیر بٹ نے 105 کلو گرام مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے۔