12-05-2018

کامن ویلتھ گیمز میں ناقابل شکست کارکردگی پر وزیراعظم  پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت سمیت کوئی بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو ہرا نہ سکا، بڑے ایونٹ میں ناقابل شکست پرفارمنس  پر وزیر پاکستان نے منعقدہ اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے کے  انعام کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی اور اسلام آباد کے نصیر بندا اسپورٹس کمپلیکس میں 90 دن کے اندر 2 جدید ٹرفس بچھانے کا بھی حکم دیا۔