10-04-2018

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے ۔

 نوح بٹ نے 105 کلوگرام کیٹگری میں مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر نیا جونیئر کامن ویلتھ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

دوسری طرف شوٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کے عثمان چند فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں پاکستان کی نجمہ پروین ہیٹ میں ساتویں نمبر پر آئیں۔

باکسنگ ایونٹ کی 52 کلو گرام کیٹگری میں محمد آصف کینیا کے باکسر کو چار ایک سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ 60 کلو گرام کیٹیگری میں احمد علی کو شکست ہوئی۔

خیال رہے کہ یہ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا دوسرا میڈل ہے، اس سے قبل ویٹ لفٹنگ کے 62 کلو کیٹگری کے مقابلے میں طلحہ طالب بٹ نے پاکستان کو پہلا تمغہ دلایا تھا۔