07-04-2018

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہو گیا ہے۔

 پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھائی، آخری سیکنڈز میں پنلٹی کارنر پر گول کر کے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔پہلے دو کوارٹرز میں بھارت نے دو گول کر دیئے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ عرفان جونیئر نے پہلا گول کر کے بھارتی برتری دو ایک کر دی جبکہ آخری کوارٹر کے آخری سیکنڈز میں سنسنی مزید بڑھی جب پنلٹی کارنر پر علی مبشر کے زبردست گول نے مقابلہ دو دو گولز سے برابر کر دیا۔