14-04-2018

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی جبکہ میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے منٹ میں ہی کینیڈا کے جیمز کرک پیٹرک نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم ارسلان قادر نے کھیل کے 34 ویں منٹ میں گول کر کے سکور برابر کر دیا۔

پنالٹی کارنر پر دوسرا گول قومی ٹیم نے 40 ویں منٹ میں کرکے برتری حاصل کرلی ۔کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان فتح دلا دی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے جبکہ اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام میچز ڈرا ہوئے تھے۔