26-07-2018
کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی مکمل ہو گئی ہے۔ کپتان سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ دورہ کامیاب رہا، تمام کھلاڑیوں نےبھرپورمحنت کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد براستہ دبئی ہرارے سے کراچی پہنچے، جہاں شہریوں نےان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے سرفرازاحمد کی قیادت میں زمبابوےمیں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےساتھ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریزمیں کلین سوئپ کیا۔