December 11, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کراچی کو آلودہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس

07-12-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سندھ کی صورتحال پر افسوس ہے اور ہم اسے بدلنا چاہتے ہیں،زمین پر سب سے بڑی نعمت ہی پانی ہے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں کراچی کو آلودہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اس ضمن میں  غیرجانبداری کے ساتھ عوامی مفادات کے لیے آئینی کردارادا کریں گے، جب بھی خلاء ہوگا، عدلیہ خلاء پرکرتی ہے، عدالت کو لکھ کر دیں یہ مسائل کب، کیسے حل کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے مسائل سے متعلق مفصل رپورٹ فراہم کرے۔

عدالت نے سیکرٹری بلدیات سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Related posts