13-04-2018

پشاور کی احتساب عدالت نے پرائم منسٹر ترقیاتی سکیم کے فنڈ میں کروڑو ں غبن کے ریفرنس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر معاون ملزم الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے سابق ڈی سی او مانسہرہ ڈاکٹر عنبر علی اور اسکے 43ساتھی ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ان ایک ساتھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، عدالت نے سماعت 3مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے 2012اور2013میںوزیر اعظم سکیم کے تحت این اے 21مانسہرہ کے لیے جاری ہونے والی 225ملین روپے ترقیاتی فنڈ میں غبن کی تھی۔