15-11-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج اسد حمید نے لاکھوں روپے کی کرپشن ، بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں گرفتار پشاور ڈرائی پورٹ  کے کسٹمز اپریزر  ہدایت اللہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

نیب نے ملزم کو پانچ دنوں کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا اورعدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے لہذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے فاضل عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔