21-09-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار اپریزر کسٹمز ڈرائی پورٹ پشاور شاہد اکبر کو نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحیققاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم اپریزر کسٹمز ڈرائی پورٹ پشاور پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں جس کے تحت اس نے قومی خزانے کو چھ سو ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔