14-09-2017

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کرپشن ٗ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک ڈی ایس پی کو جبری ریٹائر جبکہ  ایک کو معطل کردیا  دیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق  ڈی ایس پی شبقدرفیاض خان کیخلاف کرپشن، بداعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی بنا پر انہیں معطل کرکے مزید محکمانہ کاروائی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ آئی جی پی خیبر پختونخوا کو پیش کردی اور عوامی شکایات درست ثابت ہونے پر آئی جی پی نے فیاض خان کو فوری طور پرملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیا۔اسی طرح ڈی ایس پی میدان ( لوئر دیر) امجد علی کے خلاف بھی کرپشن اور بداعنوانی کی عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جنہیں فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیا گیاہے۔