17-08-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام میں گرفتار پشاور ڈرائی پورٹ میں تعینات کسٹمز اپرائزر عبدالہادی کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایم ایس جان بلڈرز اور دوسری کمپنیوں کی غیر قانونی اشیاء کو کلیئر کرنے کےلئے کروڑوں روپے کی رشوت لی اور اس طرح ٹیکسوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ ابتدائی تحقیقات کےد وران ملزم کے ساٹھ کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا سراغ لگایا گیا ہے ۔