January 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کرپشن کیس ، ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد ، گواہان طلب

10-01-2019

احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے  رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی ۔

احتساب عدالت پشاور کے جج محمد اشتیاق کی عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ عالمگیر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت  کی ۔ فاضل عدالت نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی تاہم دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا جس پر فاضل عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو  نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

Related posts