04-04-2018

لاہور ہائی کورٹ نے کرپٹ سیاستدانوں کی بیرون ملک دولت واپس لانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ کرپٹ سیاست دانوں نے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی،جس سے قومی خزانے کوشدید نقصان پہنچا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی دولت واپس لانے کیلئے احکامات دیئے جائیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔