23-10-2017

لاہور ہائی کورٹ نے محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی جانب سے دائر کی جانے والے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں محمد عرفان نے کہا کہ پی سی بی کے تمام الزامات سے بری ہوچکا ہوں اس کے باوجود میرا نام ای سی ایل میں ہے۔دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا کہ وہ عمرےکے لیےسعودی عرب جانا چاہتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔