27-09-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق کرکٹ کے قوانین میں 28 ستمبر سے چند تبدیلیاں لاگو ہوں گی جن میں کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے اور بلے کے حجم میں مسابقت رکھنے جیسے نئے ضوابط شامل ہوں گے۔

یہ نئے ضوابط پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں لاگو ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق  ڈی آر ایس کے قانون میں ایک تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اگر فیصلہ ‘امپائرز کال’ پر جائے گا تو ڈی آر ایس مانگنے والی ٹیم کا ریویو ضائع نہیں ہوگا۔لیکن دوسری جانب اب ٹیسٹ میچوں میں 80 اوورز کے بعد واپس ملنے والے ڈی آر ایس ریویوز نہیں ملیں گے۔ اس کے علاوہ ڈی آر ایس اب ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔