13-04-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کےکچھ قوانین میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبرسےہوگا ۔

کرکٹ کے قوانین وضع کرنے والےمیرلی بورن کرکٹ کلب نے اس بات کی  تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے کچھ قوانین میں تبدیلی کا اطلاق ہوگا۔

کھلاڑیوں کےبرتاونامی قانون کےتحت امپائرز کو کئی اختیارات دئیے گئے ہیں جن میں رنز کا جرمانہ اور برے برتاؤ پر کھلاڑی کو گراؤنڈ سےباہربھیجنا شامل ہیں۔نئے قوانین کے تحت مخصوص سائزسےبڑےبیٹ استعمال نہیں کئےجاسکیں گے۔

 نئے قانون کے مطابق اب نان اسٹرائیکراینڈ پرموجود کھلاڑی کریزمیں ایک بار بلا رکھنے کے بعد رن آؤٹ نہیں کیا جاسکے گاجبکہ متبادل کھلاڑی کو وکٹ کیپنگ کی اجازت بھی دی گئی ہے،ان قوانین کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبرسے ہوگا۔