October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کرکٹ چیمپئز ٹرافی جمعرات سے شروع ہو رہی ہے

31-05-2017

برطانیہ میں ہونے والی کرکٹ  چیمپئز ٹرافی کا پہلامیچ کل جمعرات کو ہوگا، جس میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ بنگلادیش  کی ٹیم سے ہوگا۔ جو  اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، نیوزیلینڈ،سری لنکا، بنگلادیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 2017 کی فتح کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے مقابلے ہوں گے ۔

یہ مقابلہ ہر دو سال بعد ہوتا ہے، بھارت اور آسٹریلیا یہ اعزاز دو دفعہ اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ ویسٹ انڈیز، نیوزیلینڈ ،سری لنکا اور جنوبی  افریقہ نے بھی ایک ایک بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان  پہلا مقابلہ  چار جون کو برمنگھم کے میدان پر ہوگا۔پاکستان اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سات جون کو برمنگھم میں کھیلے گا۔

 ایونٹ کا پہلا اور دوسرا سیمی فائنل چودہ اور پندرہ جون کو کارڈیف اور برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل اٹھارہ جون کو اوول گراؤنڈ پر ہوگا۔

Related posts