15-06-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے آئندہ ماہ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالر بطور انعامی رقم دیئے جائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق یکم جون سے 18جون تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل تک پہنچنے والی دیگر دو ٹیموں کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم 90 ہزار ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ آخری نمبر پر آنے والے ٹیموں کو 60، 60 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم برمنگھم میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف چار جون کو کھیلے گی جس کے بعد دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ آخری راؤنڈ میچ سری لنکا سے 12جون کو ہو گا۔گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔