19-09-2017

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی اور اب آزادی کپ کے بعد قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے تیاریاں شروع کی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ روزہ کیمپ آج سے لگے گا۔ ٹریننگ کا سیشن صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔ اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کوچز کی نگرانی میں گُر سیکھیں گے۔

کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور خاص طور پر فزیکل فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اٹھائیس ستمبر سے شیڈول ہے۔