06-04-2018

کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد  سمیت ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے   اور ریلیاں نکالی گئیں  ۔

پشاور میں بھی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سیکڑوں افراد نے بھارتی ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے ۔