19-05-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کیلئے دائر درخواست 12جون کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی  ہے۔

ایک شہری بسمہ نورین کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم پرمریم نواز نے کروڑوں روپے خرچ کئے۔کلثوم نواز بیماری کے باعث تاحال اپنے عہدے کا حلف تک نہیں اٹھا سکیں وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر بھی پوری نہیں اترتیں۔

عدالت نے کیس کو سماعت کےلئے بائیس جون کو مقرر کی ہے ۔