25-01-2017

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری جمعرات کے روز بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔

یوم سیاہ منانے کی اپیل کشمیری رہنماوں  سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک نےمشترکہ طورپردی ہے۔
یہ دن منانے کا مقصددنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کو اُن کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے سے انکار کردیاہے۔
اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور دنیا بھر کے مختلف دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔