23-05-2017

پشاورہائی کورٹ نے کمسن بچی کو تاوان کے لئے اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور اسے جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم بنچ نے ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔

استعاثہ کے مطابق بڈھ بیر کے رہائشی ملزم بہادر شیر پر الزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل  مدعی اکرام کی آٹھ سالہ بیٹی کو اغواء کرکے اس کی رہائی کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ ملزم کی ماتحت عدالت سے ضمانت درخواست خارج ہونے پر عدالت عالیہ میں ضمانت پر رہائی کےلئے درخواست دائر کی گئی ہے ۔

عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی