28-03-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پشاور نے کمسن بچے کو تاوان وصولی کی غرض سے اغواء کرکے قتل کرنے کے الزام میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور متعلقہ پولیس نے ضمانت منسوخی پر ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

استعاثہ کے مطابق ملزم کامران پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ یونیورسٹی ٹاون پشاور کی حدود میں چودہ فروری دو ہزار سترہ کو کمسن بچے کو تاوان وصولی کی غرض سے اغواء کیااور بعد میں تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پر مغوی بچے کو قتل کردیا تھا جس پر مدعی نعمت اللہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیااور ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔