30-08-2017

پشاور کی مقامی عدالت نے کمسن لڑکوں اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور آئس سپلائی کرنے والے گرفتار منشیات فروش کو جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

استعاثہ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش پشاور کے پوش علاقوں میں کمسن لڑکوں اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور آئس سپلائی کرتا ہے جس پر پشاور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے افغانستان کے باشندے عادل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو سو گرام آئس ، گولیاں اور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔