03-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے پیسکو کو جاری کردہ پانچ کروڑ روپے کے نوٹس کے خلاف دائر رٹ پر کمشنر ان لینڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

پیسکو کی جانب سے دائر رٹ درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری پانچ کروڑ روپے کے نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جتنے بجلی کے صارفین ہیں ان کے نیشنل ٹیکس نمبر دیئے جائیں اور اگر نمبر نہ دیئے تو پیسکو کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیا جائے گاتاہم پیسکو کے پاس جو ڈیٹا موجود تھا وہ دے دیا لیکن اب کمشنر کو موقف ہے کہ کم دیٹا دینے سے انہیں نقصان ہوا ہے اور وہ نقصان پیسکو ادا کرے گا لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔