19-01-2017

کنزومر کورٹ پشاور کے جج اقبال خان نے پشاور کی جدید رہائشی بستی پروفیسر کالونی میں گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر  پر جی ایم سوئی گیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

پروفیسر کالونی پشاور کے رہائشی سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کنزومر کورٹ پشاور کو بتایا گیا کہ کالونی سمیت علاقہ بھر میں گیس کے کنکشن موجود ہیں تاہم گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  نے اہل علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے کیوںکہ علی الصبح گیس غائب ہو جاتی ہے اور پھر رات گئے گیس آتی ہے جس کے باعث ایل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔