June 20, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کوئی بھی ملک انصاف کے بغیر نہیں چل سکتا ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار

12-01-2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثارنے کہاہے کہ کوئی بھی ملک انصاف کے بغیرنہیں چل سکتا۔

انہوں نے یہ بات رات لاہور  ہائی کورٹ میں الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیف جسٹس نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے اور دوسروں کے کام میں مداخلت نہیں کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے وکلاء برادری پرزوردیاکہ وہ انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی معاونت کیلئے کوشش کرتے رہیں۔

ان کا کہنا تھا  کسی کے کام مداخلت نہیں،سختی تذلیل کےلئے نہیں قانون کی حکمرانی کےلئے کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس  ثاقب نثار کے عہدے کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری سے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Related posts