December 11, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کوہاٹ میڈیکل کالج پرنسپل کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل ، حکم امتناعی جاری

07-12-2017

پشاور ہائی کورٹ نے کوہاٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے احکامات معطل کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سلیم خٹخ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو اسے کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز یا وجہ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں کسی دوسری جگہ اسے تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لہذا خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے احکامات کوکالعدم قرار دے کر انہیں اپنے عہدے پر بحال کیا جائے ۔

Related posts