15-11-2017

کوہاٹ یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی سپلیمنٹری امتحان دو ہزار سترہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپلیمنٹری امتحان چودہ دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ امتحان کے امیدواروں کو رول نمبر ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم رول نمبر نہ ملنے کی صورت میں دس دسمبر سے قبل شعبہ امتحانات جامعہ کوہاٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔