18-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے کوہاٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار کی پوسٹ پر تقرری روکتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل د ورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا کہ کوہاٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار کی پوسٹیں دو ہزار پندرہ میں مشہتر کی گئیں جس کےلئے درخواست گزار نے بھی درخواست دی تھی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک امیدوار کو ریگولر پوسٹ پر تعینات کر دیا جبکہ دو پوسٹیں کنٹریکٹ پر ڈالی گئیں حالانکہ اشتہار میں تمام پوسٹیں ریگولر تھیں ۔درخواست گزار چونلپ دو سرے نمبر پر میرٹ پر موجود ہے اور اس ضمن میں عدالت نے تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو بھرتی کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے لہذا دوسرے نمبر پر ہونے کی بناء پر درخواست گزار کی تقرری کےبھی احکامات جاری کئے جائیں۔