October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کٹاس مندر از خود نوٹس کیس ، نجی سیمنٹ فیکڑی کے ٹیوب ویلز بند کرنے کا حکم

12-12-2017

سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس میں نجی سیمنٹ فیکٹری کے ٹیوب ویلز بند کرنے کاحکم دے دیا ہے جبکہ صوبائی حکومت سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس  ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندرتالاب خشک ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تباہی کے بعد ہی حکومت کوسب یاد کیوں آتا ہے؟، علاقے کے سارے پہاڑ کاٹ کر قدرتی حسن خراب کر دیا ہے، جن فیکٹریوں نے قدرتی حسن تباہ کیا انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، کٹاس راج مندروں میں مورتیاں نہ رکھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے، مندر اپنی اصل حالت میں نہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ سیاسی بن چکا ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ میں ٹیکنیکل لوگوں کوشامل کرنا چاہیے تھا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو 1 ماہ میں عملی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Related posts