10-05-2017

  پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز  یونس خان آج کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

 25 ٹیسٹ جیت کر  مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔

 یونس خان 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں۔ چونتیس سنچریاں بنانے اور 123 کیچ تھامنے کا اعزاز بھی یونس خان کے پاس ہے۔

 پاکستان ٹیم کو کیربیئن سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق کیریئر کا اختتامی میچ یادرگار بنانے اور تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔