December 11, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

کچی آبادیوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے قانونی مسودے پر چاروں صوبوں سے جواب طلب

10-10-2018

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کچی آبادیوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے قانونی مسودے پر چاروں صوبوں سے جواب طلب کرتےہوئے کہا ہے کہ ایک آبادی کی سوسائٹی کو ماڈل بنا کر دیگر آبادیوں کی تعمیر ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ملک بھر کی کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ کچی آبادیوں کی حالت کو بہتر کرنا انتظامیہ کا کام ہے، سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو ان کا متبادل نظام کریں اور اگر انتظامیہ یہ کام نہیں کرتی تو پھر عدالت معاملے کو دیکھے گی۔عدالت نے کہا کہ اسلام آباد اور چاروں صوبے اس معاملے میں شراکت دار ہیں، ہمیں اس حوالے سے کوئی قانون یا پالیسی موجود ہے تو بتایا جائے۔

عدالت نے وفاق سمیت چاروں صوبوں سے قانونی مسودے پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Related posts