December 11, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

“کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ ” کے موضوع پر  جوڈیشل افسران کے لئےتین روزہ کورس  جاری

07-12-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں “کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ ” کے موضوع پر جوڈیشل افسران کےلئے ایک اور تین روزہ تربیتی کورس  آج دوسرےروز بھی جاری رہا۔

تین روزہ تربیتی کورس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس  سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں۔ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں ” کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ” کے موضوع پر جاری تربیتی کورسز یو اینڈ ڈی پی کے پروگرام ایس آر ایل پی کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں اور موجودہ کورس اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 تربیتی پروگرام کے دوسرے دن  سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جوڈیشل اکیڈمی سہیل شیراز نور ثانی نے” کیس منجمنٹ ٹیکنیکس پری ٹرائل کرئمینل” کے موضوع پر جبکہ ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین  نے” کیس منجمنٹ ٹیکنیکس کرئمینل ٹرائل ” کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔

Related posts