21-08-2017

بائیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2017ء کی اختتامی اور تقسیمِ انعامات کی تقریب  میں  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ  نے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ۔

 تقریب میں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام، نمایاں سول شخصیات اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 کراچی گالف کلب میں کھیلی چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ان کیٹیگریز میں کیڈیز، سیمی پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز اور جونئیر پروفیشنلز کے لیے 36 ہولز، سینئرز اور لیڈیز کے لیے 18 ہولز، ویٹرنز کے لیے 9 ہولز اور پروفیشنلز اور امیچرز کے 72 ہولز پر مشتمل مقابلے شامل تھے۔ محمد اشفاق نے 22 ویں چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔