26-07-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد نے گاڑیوں کے کاروبار کے نام پر درجنوں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے ۔ نیب نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیااور اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا  ملزم اکبر خان  پر الزام ہے کہ اس نے درجنوں افراد  سے گاڑیوں کے کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لئے جس میں ابھی تک ایک درجن سے زائد متاثرین نے شکایات درج کی ہیں جبکہ مزید متاثرہ افراد نیب سے رابطہ کر رہے ہیں ۔لہذا ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا اس کے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی جائے ۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید دو دنوں کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔