22-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو گدون ٹیکسٹائل ملز سے ڈیفالٹ سرچارج  اور جرمانہ کی وصولی سے روک دیا اور کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اس ضمن میں نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹ یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گدون ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے درخواست گزار پر ڈیفالٹ سرچارج اور جرمانہ عائد کیا جس کے خلاف انہوں نے ٹربیونل سے رجوع کیا اور ٹربیونل نے قرار دیا کہ درخواست گزار اصل جرمانہ کی رقم ادا کرچکے ہیں تاہم اس کے باوجود ٹربیونل نے درخواست خارج کی جس کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا لہذا ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔