27-04-2018

پشاور ہائیکورٹ نے گرانٹ کا اجراء  کے حوالے سے  پشاور ہائیکورٹ بار کی درخواست نمٹا دی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اکرام اللہ خان نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان کردہ پیسوں کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

 عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دو سال قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت بار ایسوسی ایشن کو دس ملین روپے دے گی، وہ رقم ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے ، لہٰذا رقم کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا جائے۔

 سیکرٹری لاء اور سیکرٹری فنانس نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال حکومت نے تیس لاکھ روپے بار ایسوسی ایشن کو ادا کئے ہیں اور  ایک ہفتے میں مزید ستر لاکھ روپے بھی ادا کئے جائیں گے ۔