July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر

26-06-2019

پشاور ہائی کورٹ میں پرائیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینے کے خلاف جاری اعلامیہ کو معطل کرنے اور اسکولوں کے خلاف جاری کارروائی روکنے کیلئے رٹ دائر کر دی گئی ہے۔

 دائر رٹ میں ایم ڈی پرائیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا،سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس خیبر پختونخوا، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا  سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا کہ جن سکولوں کی ماہانہ فیس 5 ہزار سے زائد ہے وہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس طلبا سے نہیں لینگے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پانچ ہزار سے کم فیس لینے والے اسکولوں پر نہیں ہوتا تاہم اس کے باجود پرائیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے 30 مئی کو ایک علامیہ جاری کیا تھا جس میں تمام نجی سکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا حکم دیا تھا اور فیس لینے والے سکولوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔لہذا فاضل عدالت سے  30 مئی کے اعلامیہ کو معطل کرنے اور اسکولوں کے خلاف جاری آپریشن فوری طور پر روکنے کی استدعاکی جاتی ہے ۔

Related posts