July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصو ل نہ کرنے کا حکم برقرار

20-06-2018  

اسلام آبادہائی کورٹ نے گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولز  کے خلاف گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرائیوٹ اسکولز موسم گرما کی تعطیلا ت کی فیسیں وصول نہیں کرسکتے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن اسکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 18 مئی کی سماعت پراسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

Related posts