18-04-2017

پشاور ہائی کور ٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے گریڈ بیس کے ڈاکٹر کو سرکاری رہائشگاہ کی الاٹمنٹ کی منسوخی کے خلاف دائر رٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمے سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی تھی جس میں وہ رہائش پذیر تھا تاہم چند روز قبل بلاجواز طور پر اس کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی اور درخواست گزار کو اب بے دخل کیا جا رہا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا لہذا ان کی الاٹمنٹ منسوخی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں ۔