17-10-2017

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز تعیناتی  سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ سینئر وکلاء اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقررکیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل  نے موقف اپنایا کہ گلگت بلتستان میں چیف جج سمیت تمام جج گلگت بلتستان کونسل تعینات کرتی ہے اور انتظامیہ کی طرف سے جج تعینات کرنا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

عدالات نے کہا کہ قانونی پیچیدگی کو حل کرنے کے لیے اعتزاز احسن اور خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقررکررہے ہیں۔

 عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعداٹارنی جنرل پاکستان  کو خود پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔