26-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے گلیات میں ایک ہفتے کے اندر تجاوزات کے خلاف مہم مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحی آفریدی اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ  گلیات  میں قواعد کے برعکس کیثر المنزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے اور سرکاری زمینوں پر تجاوات قائم کیں گئے ہیں جس سے ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔