07-07-2017

وفاقی حکومت نے سابق سیکریٹری خزانہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کر دی ہے۔

 صدر  مملکت ممنون حسین نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جبکہ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوتی ہے۔ اپریل میں اشرف وتھرا کے سبکدوش ہونے کے بعد سے ڈپٹی گورنر ریاض الدین ریاض قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔