20-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں رجسٹرار اور فیکلٹی کی مختلف آسامیوں پر نئی تقرریوں کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری لاء ، اور ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس محمدناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انتیس ڈاکٹر وں کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی  جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں رجسٹرار، پروفیسرز ، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ز کی متعدد آسامیاں انیس اپریل دو ہزار سترہ کو مشہتر کی تھیں جو کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا ریکورٹمنٹ رولز دو ہزار پندرہ کے خلاف ہے کیونکہ رولز کے تحت پچاس فیصد آسامیوں پر تقرریاں ترقی کے ذریعے کی جاتی ہیں لہذا نئی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔