17-11-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ  نے پنجاب میں گونگے بہرے بچوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول بسوں میں 2 غیر ملسح پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خصوصی بچوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گونگے بہرے بچوں پر سرکاری کنڈیکٹر کا تشدد غیر انسانی سکول ہے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور گونگے بہرے بچوں پر تشدد روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کا فوری حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے  چیف سیکریٹری، آئی جی اور سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن سے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔